اپنے فرزند بزرگوار کوحضرت آیةاللہ فاضل لنکرانی(رہ)کے اجازہ اجتھاد کا متن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمدللہ رب العالمین والصلاةو السلام علی ٰخیر خلقہ و اشرف بریّتہ محمد و علیٰ آلہ الطیبین الطاہرین
المعصومین سیماخاتم اوصیائہ صاحب العصروالزمان و اللعنةالدائمةعلی اعدائھم اجمعین
الیٰ یوم الدین۔
حمدو ثنا ءکے بعد :
میرے نور چشم،حاصل عمر جناب مستطاب حجة الاسلام والمسلمین حاج شیخ محمد جوادفاضل
لنکرانی دام عزہ خدا ان کو طول عمر ،اسلام و مسلمین بالخصوص روحانیت ،علماءاور طلاب
کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔
اپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے علوم حوزوی اور معارف اہلبیت کے حصول
میں انتھک محنت اور سعی اور کوشش سے بیس سال سے زیادہ اپنی قیمتی عمر کو علوم فقہ
و اصول اور معارف اسلامی کے حصول میں صرف کی ہے،نیز ایک طویل عرصے سے حوزہ علمیہ قم
میں تدریس کا مقدس فریضہ انجام دیتے رہے یہاں درس خورج کی تدریس کے مقام پر فائز
ہوے ۔
الحمد للہ ،اس وقت اپ اپنی مسلسل کاوشوں اور کوششوں کے نتیجہ میں اجتھاد مطلق کے
عظیم مرتبہ پر فائز ہوے ہیں ،لہذا آپ کو اپنے نظریہ پر عمل کرنا واجب اور دوسروں کی
تقلید حرام ہے ۔ آپ کو چاہیے کہ ہمیشہ اللہ کی حمد و ثناءاور اللہ رب العزت کی طرف
سے عطاکردہ نعمتوں کا شکریہ ادا کرتے رہیں ،نیز ہمیشہ اور ہر حال میں احتیاط کے
راستے پر گامزن رہیں جو کہ نجات کی راہ ہے۔
والسلام علیکم و رحمةاللہ و برکاتہ (۲۲شہر صیام ۱۴۱۸ھ ق مطابق1/11 /76 ه ش )
محمد فاضل
|