استادجناب حاج شیخ محمدجواد فاضل لنکرانی(دام عزّہ)کے مختصر حالات زندگی۔
استاد
جناب حاج شیخ محمدجواد فاضل لنکرانی(دام عزّہ)شیعوںکے بزرگ مرجع تقلیدحضرت آیةاللہ
العظمیٰ فاضل لنکرانی (رہ)کے بیٹے ہیں اور ہجری شمسی کو ایران کےمقدّس شہر قم میں
پیداہوے۔
آپ نے
ابتدائی تعلیم قم کے مدرسہ سنائی میں اور کچھ مقدار یزد میں حاصل کی ۔ اور دنیوی
علوم میں اپ نے علوم سائنس میں دسویں پاس کا مدرک حاصل کیا. 1356ہجری شمسی میں
اسکول کے دروس کے ساتھ ساتھ حوزوی دروس کا آغاز کیا اوریہ ان سالوں کی بات ہے جب
ایران میں نہضت اسلامی چل رہی تھی اور اس بنا ءپر حوزہ کے اکثر دروس نہیں ہوا کرتے
تھے ۔لیکن اپ نے اپنی کوشش اور تلاش کے ساتھ بہت کم عرصہ میں سطح کے دروس کو
تمام
کیا اور1361ہجری شمسی کو فقہ اور اصول کے درس خارج میں شرکت کرنے لگے ۔
تخصصی
اور اجتہادی بحثوں میں اپنے والد بزرگوار سے بہت زیادہ استفادہ کیا اور تقریباً سات
سال حضرت ایةاللہ العظمیٰ وحید خراسانی سے وابستہ رہے۔
تفسیر
اور فلسفہ کی بحثوں میں حضرت آیةاللہ حسن زادہ آملی اورآیةاللہ جوادی آملی جیسے
بزرگ اساتیدسے بہت زیدہ فائدہ حاصل کیا اور اسی طرح عمدہ کتابوں جیسے (شفا اور
اسفار )سے کافی استفادہ کیا ۔
اج
تقریباًبیس سا ل سے زیادہ ہو چکے ہیں کہ تدریس کی کرسی پر بیٹھے ہوے ہیں اور بہت
سارے فضلاءآپ کے علمی خزانے سے استفادہ کر رہے ہیں ۔
اپ چار
مرتبہ کتاب معالم تین مرتبہ کتاب مکاسب اور چار مرتبہ کفایةالاصول کی مکمل طورپر
تدریس کر چکے ہیں ۔
اورآج آٹھ سال ہو چکے ہیں کہ فقہ اور اصول کے درس خارج کی تدریس میں مصروف ہیں ۔
اور
اپکے دروس علماءاور فضلاءکے درمیان رائج دروس میں سے ہیں اور بڑے بڑے علمی
کانفرنسوںمیںجیسے کانفرنس شیخ انصاری ،مقدس اردبیلی اور امام خمینی میں بہت سارے
علمی مقالات کو پیش کیا ہے اور سب کے سب چھپ جانے کی علاوہ انکو نمایش میں پڑھا بھی
گیا ہے ۔
آپ
اپنے علمی مباحث کی با نسبت اہتمام کے علاوہ دفتر مقام مرجع شیعہ کو چلارہے ہیں کہ
جس کے بہت سارے بخش ہیں اسکے علاوہ ائمّہ اطہار علیھم السلام کے فقہی مرکز کے رئیس
بھی ہیں ۔
اس
مرکز کا سنگ بنیاد 1376ہجری شمسی میں اپکے والد بزرگوار کے حکم سے رکھا گیا۔یہ
مرکززمانے کے حالات سے آگاہ فقہاءاور مجتہدو ںکی تربیت کی ذمّہ داری سنبہالے ہوے ہے
تا کہ یہ موجودہ نسل کی فقہی اور دینی ضروریات کا جواب دے سکیں ۔
اور آج
یہ ان بڑے مہم علمی مراکز میں سے ہے کہ جس پر حوزہ مقدسہ قم کے بزرگان کی کافی توجہ
ہے
اس
مرکز میں فقہ اور اصول سے مربوط کتابوںکی
ایک لائبریری بھی موجود ہے اور اہل نظرکے کہنے کے مطابق فقہی اور اصولی بحثوں میں
یہ سب سے زیادہ غنی لائبریری ہے ۔ فقہ اور اصول اور قرآنی مباحث میں اپکی مختلف
تاَلیفات موجود ہیں اور جو چھپ بھی چکی ہیں.
|